اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

داتا دربار پولیس کی کارروائی، دو رکنی نقب زن گینگ گرفتار

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رات گئے بند دکانوں اور گھروں کے مکینوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان مبینہ طور پر گھروں سے موبائل فون، لوہے کی اشیا اور دیگر گھریلو سامان چوری کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نقب زنی میں استعمال ہونے والے آلات، چار موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر عرف تارا اور ولید کے نام سے ہوئی ہے، پولیس  نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے