اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کی سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف مہم جاری، شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے فعال کی گئی ہیلپ لائن 1350 پر صرف 10 روز میں 2 ہزار 700 سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں۔

حکام کے مطابق ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات میں سے 1705 درخواستوں کو حل کیا جا چکا ہے جبکہ 903 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے، شکایات میں پولیس، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، ریونیو اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن سے متعلق الزامات شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق شہریوں کی شکایات پر کارروائی کے نتیجے میں متعدد افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے