اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوارچینی شہری جاں بحق

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چینی شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے باعث موٹر سائیکل سوار سڑک کی دوسری جانب جا گرا اور وہاں سے گزرنے والی ایک دوسری گاڑی سے بھی ٹکرا گیا۔

شدید حادثے کے نتیجے میں چینی شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے، جبکہ حادثے کا باعث بننے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث کار کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے