اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(ویب ڈیسک) زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔

کرکٹ زمبابوے کے مطابق سکندر رضا مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں زمبابوے کی قیادت کریں گے۔

زمبابوے کے 15 رکنی اسکواڈ میں سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے شامل ہیں۔

 

کرکٹ زمبابوے کا کہنا ہے کہ رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں جس کے باعث وہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں۔علم میں رہے کہ زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا کل سے ہرارے میں آغاز ہورہا ہے جبکہ بقیہ میچز 18 اور 20 ستمبر کو کھیلیں جائیں گے۔

زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے