اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے کوچ کا محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے پر بیان

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(ویب ڈیسک) چیئرمین اے سی سی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا۔

 

اتوار کو بھارتی ویمنز ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر 8ویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کرکے ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا۔

دبئی میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ فائنل کے انعامات دینےکی تقریب ہوئی جس میں اے سی سی کے صدر محسن نقوی سٹیج پر موجود تھے۔تاہم بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم کے باہر دائرہ بناکر موجود رہی اور گراؤنڈ میں نہیں آئی جس کے باعث بھارتی ٹیم کے بغیر ہی تقریب مکمل ہوئی اور بھارتی ویمنز ٹیم نے ٹرافی وصول نہیں کی جس پر ٹرافی اے سی سی نے رکھ لی۔

چیئرمین اے سی سی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ویمنز ٹیم کے کوچ امول مزومدار نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹرافی نہ لینا سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ٹورنامنٹ ختم ہوچکا ہے اور ہم چیمپئن ہیں۔

پریس کانفرنس میں جیو نیوز نے بھارتی ویمنز ٹیم کے کوچ سے سوال کیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟ جس پر جواب دیتے ہوئے بھارتی کوچ نے کہا کہ ٹرافی کے بارے میں تو ہمیں کچھ نہیں معلوم، کوئی خبرنہیں کہ ٹرافی کب ملے گی، ویمنز ٹیم نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا۔

بھارتی کوچ نےکہا کہ بڑے بورڈ پر لکھا تھا کہ بھارت ’ایشیا کپ 2026 کا چیمپئن‘ ہے۔ ہمارے لیے یہ ٹورنامنٹ باضابطہ طور پر ختم ہوچکا ہے اور اب ہماری نظریں ایشین گیمز پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویمنز ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کا پروٹوکول پہلے سے مکمل طور پر طے تھا اور ٹرافی بھارتی ٹیم کو پیش کرنے کے لیے دستیاب بھی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے خود ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال بھارتی ٹیم کی ٹرافی بھی اب تک دستیاب ہے اور صرف اس کی وصولی کا انتظار ہے، جبکہ موجودہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی بھی بھارتی ٹیم کو دینے کے لیے تیار تھی۔

اے سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور کرکٹ کو کھیل ہی کے طور پر آگے بڑھانے کی پالیسی برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے