14 Sep 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والی تین ملکی سیزیز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی ریکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ای سی بی کی ریکی ٹیم کا یہ معمول کا دورہ ہے، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم آج لاہور میں وینیوز کا جائزہ لے گی اور پھر لاہور میں انتظامات کے جائزے کے بعد ریکی ٹیم راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکی ٹیم کی سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ سے بھی میٹنگ شیڈولڈ ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے آئندہ ماہ سہہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
