اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کو بھی تنازع کا شکار بنا دیا، بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔

 

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کے مہمانِ خصوصی تھے، تاہم بھارتی ٹیم نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد تقریب تقسیمِ انعامات متنازع ہوگئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے اور سری لنکا کو کامیابی کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 111 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھو نے 36 جبکہ نیلکشیکا سلوا نے 22 رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز بھارتی بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے