اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلو اوور ریٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم کو نقصان، 11 چیمپئن شپ پوائنٹس کٹ گئے

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھاری جرمانے کا سامنا، میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے 11 پوائنٹس بھی کاٹ لئے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کرانے کی مرتکب قرار پائی، جس پر ٹیم کے خلاف سلو اوور ریٹ کی کارروائی کی گئی، آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے قومی ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 11 پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا بھی سنا دی۔

قوانین کے تحت سلو اوور ریٹ پر ہر کم اوور کے عوض میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم زیادہ سے زیادہ جرمانہ 50 فیصد تک ہو سکتا ہے، پاکستان ٹیم 11 اوورز کم کرانے کی مرتکب قرار پائی، جس کے باعث قومی ٹیم پر مقررہ زیادہ سے زیادہ 50 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قوانین کے مطابق مقررہ وقت میں کرائے جانے والے ہر کم اوور پر ایک چیمپئن شپ پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے، اسی قانون کے تحت پاکستان کے مجموعی طور پر 11 پوائنٹس کاٹ لئے گئے، جس سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی پوزیشن اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔

قومی کپتان بابر اعظم  نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کر لی، جس کے بعد معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی، آن فیلڈ امپائرز پال ریفل اور کرس گیفانی جبکہ تھرڈ امپائر کی جانب سے پاکستان کے سلو اوور ریٹ کے حوالے سے شکایت درج کروائی گئی تھی، جس کی بنیاد پر آئی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے سزا سنائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے