اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ میں مستقل بنیادوں پر قومی ٹیم کے ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔

مائیک ہیسن کو انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے دوران ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا تھا جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 

انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی 3-0 سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے اور اگر مجھے مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری دی گئی تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، مناسب رہنمائی اور درست سمت ملنے سے ٹیم بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ تاہم اس عمل میں ایک یا دو میچ نہیں بلکہ وقت لگے گا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ فی الحال میں نے مستقل عہدے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میری توجہ وائٹ بال کرکٹ اور ایشین گیمز پر ہے۔ ایشین گیمز جلد شروع ہوں گے جس کے بعد وہ سلیکٹرز کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے مستقبل پر بات کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے