اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رضا اللہ کی ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، شاہد آفریدی بھی معترف

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رضا اللہ کے شاندار آل راؤنڈ ڈیبیو پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے نمایاں فرق پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ رضا اللہ نے اپنی قوت ارادی اور بڑے دل سے سب کو دکھا دیا کہ عزم و حوصلے سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ رضا اللہ کا بھرپور خیال رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، تاہم نوجوان کھلاڑی رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے