اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں حکومتی اخراجات پر شرکت نہیں کریں گی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن فائقہ ریاض کے اخراجات برداشت کرے گی۔

نیشنل چیمپئن اسپرنٹر فائقہ ریاض ایشین گیمز میں حکومتی اخراجات پر شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکیں جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے فائقہ ریاض کے ایونٹ میں شرکت کے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ایشین گیمز کے لیے جن ایتھلیٹس کے اخراجات اٹھائے جا رہے ہیں ان میں قومی چیمپئن فائقہ ریاض کا نام شامل نہیں ہے۔

فائقہ ریاض کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تربیتی کیمپ میں بھی شامل نہیں کیا گیا جس کے باعث قومی اسپرنٹر نے انفرادی طور پر اپنی لاہور میں ٹریننگ جاری رکھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائقہ ریاض پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اسپانسرڈ ایتھلیٹس کے ہمراہ جاپان بھی نہیں جا رہیں، ایشین گیمز میں شرکت کے لیے انہیں متعلقہ حکام سے این او سی بھی درکار ہو گا۔

فائقہ ریاض اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے توسط سے شرکت کر چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایتھلیٹس فیڈریشن کی جانب سے ایشین گیمز کے لیے فائقہ ریاض کا نام نہیں بھیجا گیا جس کے باعث وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اسپانسرڈ ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل نہ ہو سکیں۔

قومی چیمپئن ایتھلیٹ کو حکومتی سرپرستی نہ ملنے کے معاملے نے کھیلوں کے اداروں کے درمیان اختلافات پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اختلافات کے باعث قومی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے