اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ریڈ بال کرکٹ کو اپنی ’پہلی ترجیح‘ قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شاہین آفریدی آج سے شروع ہونے والی پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے جہاں وہ تقریباً سات سال بعد پاکستان میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ پسند رہی ہے تاہم مسلسل بین الاقوامی مصروفیات کے باعث انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے مواقع کم ملے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ لائن اور لینتھ بھی بہتر ہوتی ہے۔فاسٹ بولر حالیہ عرصے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہیں اور اب اپنی کارکردگی سے دوبارہ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے خواہاں ہیں۔

 

 

ان کا کہنا ہے کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی اسی انداز سے بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے جیسا ٹیسٹ کرکٹ میں کرتے رہے ہیں۔شاہین حال ہی میں چیمپئنز کپ کے کامیاب ترین بولر رہے جہاں انہوں نے فائنل میں 7 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم پاکستان گولڈ کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے