اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا تھانوں میں مصالحتی ویلفیئر خدمت مراکز کے قیام کی درخواست پر فیصلہ

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے تھانوں میں مصالحتی ویلفیئر خدمت مراکز کے قیام کی درخواست نمٹا دی،عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے یاسین ضیاء کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا تھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب کے تھانوں میں مصالحتی ویلفیئر خدمت مراکز کا قیام ضروری ہے۔ تھانوں میں آنے والے بیشتر سائلین غریب ہوتے ہیں اور ان کے تنازعات مصالحت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق مصالحتی مراکز کے قیام سے غریب سائلین کی مشکلات کم کی جاسکتی ہیں، تاہم ہوم سیکرٹری پنجاب تھانوں میں مصالحتی ویلفیئر خدمت مراکز کے قیام سے متعلق درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہوم سیکرٹری کو مذکورہ ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے