12 Sep 2026
(لاہور نیوز) مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشے کے ذریعے شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او مغلپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر جعفری پلی، کینال روڈ کے قریب کارروائی کی، جہاں ملزم کو مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے کی ہے، ملزم کے قبضے سے 7 کلو 280 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم اپنے رکشے کے ذریعے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات کے آرڈرز سپلائی کرتا تھا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
