اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی پیر کی دم کے بہانے لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دم کرنے کے بہانے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو غازی آباد سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم شکیل گزشتہ دو سال سے متاثرہ لڑکی کے گھر دم کرنے کے بہانے آتا تھا، ملزم  نے مبینہ طور پر لڑکی کو دم کے بہانے ورغلا کر زیادتی کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہا۔

پولیس  نے ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے