اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس فیز 8 میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، چوکیدار اور ڈرائیور زخمی، ملزم گرفتار

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس سی فیز 8 میں گھر کے اندر معمولی تلخ کلامی پر ڈرائیور کی مبینہ فائرنگ سے چوکیدار اور ڈرائیور دونوں زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور حسن کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اقبال اور ملزم ڈرائیور حسن کی ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں، دونوں زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایس پی کینٹ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے