12 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد یوسف خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد اسماعیل خان نے پستول سے 6 فائر کیے۔ شالیمار پولیس اور ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق شالیمار پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مقدمے کے اندراج اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
