اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا سود خوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 69 ملزمان گرفتار

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے سود خوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 69 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 حالیہ مہم کے دوران سود خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں۔

پولیس کے مطابق سود خوری میں ملوث ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 78 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 24، سٹی ڈویژن سے 21 اور کینٹ ڈویژن سے 11 سود خور گرفتار کیے گئے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کا مالی استحصال کرنے والے سود خور عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سود خوری ایک معاشرتی ناسور ہے اور اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

سی سی پی او نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ سود خوری کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور تمام مقدمات کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے