اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے گرفتار 2 کارکنان کو سزا سنا دی گئی

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج دو مقدمات میں دو مجرموں کو سزا کا حکم سنا دیا۔

ملزمان میں سعیدالحق اور عمرزادہ شامل ہیں، دونوں ملزمان  نے عدالت میں اپنے اپنے اقبالی بیانات جمع کرا دیئے۔

ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت کو بتایا وہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے، ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی درخواست کردی۔

ملزمان نے اقبالی بیان میں عدالت کو بتایا وہ غریب مزدور لوگ ہیں رعایت دی جائے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو چار چار ماہ قید اور 15/15 ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔

ملزمان کے خلاف جھلاؤ، گھیراو، پولیس سے مزاحمت اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج تھے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے