اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس: دوران سروس وفات پانیوالے اہلکاروں کے اہلخانہ کو فوری مالی ادائیگی کا حکم

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں سروس کے دوران وفات پانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مالی ادائیگیوں میں تاخیر کے معاملے پر اہم احکامات جاری کر دیئے گئے۔

مراسلے کے مطابق سروس کے دوران وفات پانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ادائیگیوں میں تاخیر کی بڑی وجہ اہلکاروں کی دوسرے یونٹس میں تعیناتی قرار دی گئی۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں ڈیپوٹیشن کا کوئی تصور نہیں لہٰذا اہلکار کی وفات کی صورت میں مالی ادائیگیاں اسی یونٹ سے کی جائیں گی جہاں وہ تعینات تھا۔

تمام پولیس یونٹس کو فوری طور پر ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مراسلے کے مطابق اہلکار کی آخری تعیناتی والی جگہ ہی اس کا متعلقہ یونٹ تصور کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی فنانس  کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے