اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈاکٹروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ، این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) محکمہ صحت و آبادی نے ڈاکٹرز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیلئے این او سی جاری کرنے کا عمل روک دیا، جس کے باعث تبادلوں کے منتظر سیکڑوں ڈاکٹرز متاثر ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی متعدد آسامیاں خالی ہونے کے باوجود این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالے سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کو ٹرانسفر یا پوسٹنگ کے لیے این او سی جاری نہ کیا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی ایم ایس یا سی ای او ہیلتھ نے این او سی جاری کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے