اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کر کے پاکستان کے لیے روانہ

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) صدرِمملکت آصف علی زرداری ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد لندن سے پاکستان روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل مختصر گفتگو میں صدر نے اپنی خیریت کے بارے میں سوال پر کہاکہ اللہ کا فضل ہے جبکہ لندن میں قیام سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لندن میں اچھا وقت گزرا۔

پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ، ٹیپو عثمان نے صدر مملکت کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے برطانیہ میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے دوران مختلف طبی معائنے کیے گئے۔

تاہم اس دوران انہوں نے کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ یہ تقریباً چھ برس بعد صدر آصف علی زرداری کا برطانیہ کا دورہ تھا، دوسری جانب قیام کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری ان سے ملاقات کے لیے لندن آتے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے