09 Sep 2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی عمرہ میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے، تقریب میں مجموعی طور پر 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز گزشتہ دنوں اپنی نجی دورے پر لندن گئی تھیں جہاں پر ان کی بیٹی کی گریجویشن تقریب ہوئی۔
مزید برآں مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے پر انتہائی خوش ہیں ۔
خیال رہے مریم نواز لندن سے کل واپس آئی ہیں تاہم ساتھ ان کی بیٹی بھی تھیں جس کی نکاح کی تاریخ فائنل ہو چکی ہے، اب 12 ستمبر کو ہفتہ کے روز جاتی عمرہ میں نکاح کی تقریب منعقد ہو گی۔
