اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ سیزن سے قبل پنجاب میں آلودگی کے خلاف کارروائیاں سخت کرنے کا فیصلہ

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں سموگ سیزن سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب عبداللہ نیئر شیخ  نے متعلقہ اداروں کو آلودگی کے ذرائع پر مؤثر انداز میں قابو پانے کی ہدایات جاری کر دیں، ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کو سڑکوں کی خشک صفائی فوری طور پر ترک کرنے اور صفائی کیلئے مکینیکل یا گیلی صفائی کا نظام یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق خشک صفائی کے دوران سڑکوں پر موجود گرد و غبار دوبارہ فضا میں شامل ہو جاتا ہے، جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے، حکام  نے کچرا، پتے اور دیگر فضلہ کھلے عام جلانے پر بھی سخت پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

زیر تعمیر سڑکوں اور عمارتوں پر ڈسٹ کنٹرول ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم بھی دیا گیا ہے، تعمیراتی مقامات پر پانی کا باقاعدگی سے چھڑکاؤ اور تعمیراتی سامان کو ڈھانپنا لازمی قرار دیا گیا، جبکہ منصوبوں کے اطراف ڈسٹ کنٹینمنٹ بیریئرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرد و غبار کو آبادی اور سڑکوں تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے ڈسٹ کنٹرول ایس او پیز پر عملدرآمد کو تعمیراتی منصوبوں کی منظوری اور تکمیل کی شرائط کا حصہ بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب عبداللہ نیئر شیخ  نے کہا کہ سموگ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی آلودگی کے تمام بڑے ذرائع کو کنٹرول کیا جائے گا اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ساجد بشیر  نے کہا کہ خشک صفائی، تعمیراتی گرد و غبار اور کچرا جلانے کے خلاف مانیٹرنگ مزید سخت کی جا رہی ہے، صاف ہوا کی فراہمی کیلئے آلودگی کے ذرائع کو سموگ سیزن سے پہلے ہی کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے