اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے تمام دریاؤں، رودکوہیوں اور نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ صوبے میں سیلابی صورتحال کا کوئی خطرہ نہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق نالہ ڈیک سمیت دیگر نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 78 فیصد بھر چکا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیروتفریح سے گریز کریں۔

انہوں نے والدین سے خصوصی طور پر اپیل کی کہ بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے