08 Sep 2026
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ قبل نجی دورے پر سنگاپور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچے ہیں۔
