اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جرمانوں کی وصولی صرف ای پے پنجاب پر ہوگی، ہاتھ سے لکھی رسیدوں پر پابندی

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہاتھ سے لکھی اور کچی رسیدوں کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے لاہور میں جرمانوں کی وصولی کے لیے ڈیجیٹل میکانزم فعال کر دیا۔

پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ 2024 کے تحت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران کو حکومتی احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ اب لاہور میں جرمانوں کی مکمل وصولی اور ادائیگی صرف ای پے پنجاب (e-Pay Punjab) کے ذریعے کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جرمانوں کا مکمل ریکارڈ مرتب اور رقم فوری طور پر سرکاری خزانے میں منتقل ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نقد جرمانے وصول کرنے سے مکمل گریز کرنے اور ہر جرمانہ صرف آفیشل ڈیجیٹل سسٹم میں درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام مجسٹریٹس کو کچی رسیدوں کی پرانی کتابیں فوری طور پر اے ڈی سی انفورسمنٹ کے دفتر میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے خبردار کیا کہ نقد رقم کی وصولی یا غیر رپورٹ شدہ کلیکشن کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے قیمتوں کی نگرانی میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نقد جرمانوں کی وصولی پر پابندی سے مالی معاملات میں کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ "ہم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کام میں جوابدہی کا سخت نظام لا رہے ہیں۔" اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لیے انتظامی امور کو جدید بنانا ضروری ہے، جبکہ لاہور میں قیمتوں کی نگرانی کا عمل اب مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے