اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گرینڈ آپریشن، سنیکس یونٹ اور ملک شاپ سیل

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف فوڈ پوائنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سنیکس یونٹ، معروف ملک شاپ اور ایک سٹور کو بند کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر 21 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے، جبکہ کارروائی کے دوران 400 کلو بیسن بھی ضبط کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ملک شاپ کو بند کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا، سنیکس یونٹ میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئیں اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔

راجہ منصور احمد کے مطابق پیک شدہ اشیاء اور سٹور کے پیکنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی، جبکہ ٹوٹے اور گندے فرش پر اشیاء کی پیکنگ کی جا رہی تھی، ضروری پراڈکٹ رجسٹریشن موجود نہیں تھی اور لیبل بھی غیر رجسٹرڈ پائے گئے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویئر ہاؤس میں تعفن، گندی دیواریں اور سٹوریج کے ناقص انتظامات بھی نوٹ کئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر جعلساز مافیا کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے اور عوام کو محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے