اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(ویب ڈیسک) نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان لاہور سے گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان محمد ارسلان اور علی رضا سے3 ٹیرا بائٹ حساس ڈیٹا برآمد کیا گیا، ملزمان نے ایک کروڑ  سے زائد شہریوں کا حساس اور ذاتی ڈیٹا حاصل کرکے فروخت کیا۔

ملزمان سے سم کارڈ ملکیت و رجسٹریشن، سم ڈیٹا بیس، سی ڈی آر اور شہریوں کی لوکیشن کا ڈیٹا بھی برآمد کیا گیا۔

اس ڈیٹا میں شہریوں کے فیملی ٹری اور مختلف سرکاری اداروں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان منی نادرا کے نام  سے  ویب سائٹ قائم کرکے نادرا سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور حساس ڈیٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور کھوجی نامی پلیٹ فارم تک رسائی میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان سے دو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ تین ٹیرا بائٹ ڈیٹا کا فارنزک تجزیہ کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے