اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز نے ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں، کارروائی کے دوران لاہور سے 2 جبکہ سیالکوٹ سے 8 مبینہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں لاہور سے عاقب اور محمد جاوید جبکہ سیالکوٹ سے محمد شبیر، محمد اقبال، عبدالشکور، عبدالعلیم، نعمان سلیم اور عامر علی بھٹی شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام  کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور انہیں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے