08 Sep 2026
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب کے حکم پر کرپٹ افسران و اہلکاروں کا سخت اقدامات، لاہور کے 42 سمیت پنجاب بھر کے تھانوں سے 8 روز میں 210 پولیس افسران و اہلکار عہدوں سے ہٹا دیئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران واہلکار شامل ہیں۔سب سے زیادہ 41 کرپٹ افسران و اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔
ہٹائے جانے والوں کو کرپشن پر معطل۔سخت سزائیں اور کلوز لائن کیا گیا۔کرپشن میں ملوث دیگر افسران پر خفیہ رپورٹس پر کاروائیاں کی جائیں گی۔آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ کو بروقت کاروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
انٹی کرپشن کی جانب سے بھی کرپٹ ملازمین کےخلاف مقدمات کا اندراج کیاجارہا ہے۔
