اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ اور این آئی ٹی بی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، مفاہمتی یادداشت کا مقصد سائبر سکیورٹی، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹل سروسز میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی انفراسٹرکچر کی بہتری اور تکنیکی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی باہمی تعاون کیا جائے گا، رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل محمد لغاری اور ڈی جی این آئی ٹی بی فقیر اللہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال عدالتی کارروائی کو زیادہ قابل رسائی اور مؤثر بنانے کے لیے ناگزیر ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے سائلین اور وکلا کے لیے انصاف تک رسائی اور عدالتی خدمات کی فراہمی بہتر بنائی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا اور سائلین کو عدالتی اداروں کے ساتھ زیادہ آسان اور سہل انداز میں رابطے کی سہولت ملنی چاہیے، عدالتی ڈیٹا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ادارہ جاتی نظام کے تحفظ کے لیے سائبر سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی ڈیجیٹل تبدیلی کو محفوظ، مستحکم اور پائیدار بنانے کے لیے مضبوط سائبر سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے، سائبر سکیورٹی کے لیے وزارت آئی ٹی، این آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سیکرٹری وزارت آئی ٹی ضرار ہاشم خان نے سپریم کورٹ کو مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ این آئی ٹی بی سائبر سکیورٹی، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل سروسز اور آئی ٹی انفراسٹرکچر میں معاونت فراہم کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت عدالتی خدمات کو جدید بنانے، انفارمیشن سسٹمز کو محفوظ بنانے اور سائلین و وکلا کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے