(لاہور نیوز) خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مختلف مقدمات، لاہور پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا میں خاتون سے زیادتی کا ملزم جان گل گرفتار، نشتر کالونی پولیس نے بدفعلی کے ملزم گلفام کو بھی گرفتار کر لیا، ریس کورس بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عارف کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ شیرا کوٹ پولیس نے کم سن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم یعقوب گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کاہنہ اور مناواں پولیس درج مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کر رہی ہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
