اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 113 موٹرسائیکلوں اور لگژری گاڑیوں کیخلاف مقدمات درج

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 113 موٹرسائیکلوں اور لگژری گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انفورسمنٹ مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹس اور "اپلائیڈ فار" نمبر پلیٹس کے ساتھ چلنے والی 17 ہزار 749 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جبکہ فینسی اور ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 12 ہزار 996 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمبر پلیٹس توڑنے یا گاڑی کا ماڈل چھپانے پر 11 ہزار 552 گاڑیوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جبکہ معمولی خلاف ورزیوں پر 84 ہزار سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں پرانے نمبر کی بجائے نیا یونیورسل نمبر استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اپنی شناخت چھپانے کے لیے جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال کرتے ہیں، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے