اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تبدیلیوں پر حیرت ہوئی لیکن پی سی بی کے فیصلے تسلیم کرتا ہوں: بابر اعظم

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پی سی بی نے سوچ سمجھ کر کیے ہوں گے، تاہم تبدیلیوں کی وجوہات بورڈ ہی بہتر طور پر بتا سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم  نے کہا کہ تبدیلیوں پر مجھے بھی حیرت ہوئی، مجھے بھی بعد میں اس بارے میں علم ہوا لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں، نتائج اچھے نہ ہوں تو ٹیم میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری لینی پڑتی ہے، مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ہوتا ہے، ایجبسٹن گراؤنڈ میرے لیے لکی رہا ہے، امید ہے یہاں اچھی پرفارمنس دوں گا۔

بابراعظم  کا کہنا تھا کہ  بطور ٹیم ہم آخری میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے اور تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے انہیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو باتیں ہوتی ہیں، تاہم اگر کارکردگی کی بات کی جائے تو آخری سیریز میں میں مین آف دی سیریز تھا۔ مشکل کوئی نہیں، نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں ثابت کریں۔

ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم کا کہنا تھا کہ مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ضروری ہے، پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے، یقیناً کچھ سوچ سمجھ کر کیا ہو گا، بورڈ سے پوچھا جائے تو وہ تبدیلیوں کی وجوہات زیادہ بہتر طریقے سے بتا سکتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے