اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 

ایونٹ کے 11ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ عائشہ ظفر نے 26 اور فاطمہ ثنا نے 24 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اقرا سحر اور کیری چین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 71 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی اسپنر نشرہ سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

نشرہ سندھو ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بھی بن گئیں، شاندار بولنگ پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کیری چین 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔پاکستان ویمن ٹیم سیمی فائنل میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے