اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ایشیا کپ: کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کردیا

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا۔

آئی سی سی نے فاطمہ ثناء کے خلاف میچ میں لیول ون خلاف ورزی کی میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر فاطمہ ثنا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق کپتان فاطمہ ثناء نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثناء کے گزشتہ 24 ماہ کے دوران ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ان کا پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ 6 اگست 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ملا تھا۔

علم میں رہے کہ پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 18.1 اوورز میں 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کرلیا۔

خیال رہے کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستان کے پاس ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع موجود ہے۔ قومی ٹیم آج ہانگ کانگ کے خلاف میدان میں اترے گی اور کامیابی کی صورت میں سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے