اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی مارشل آرٹ کا ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 340 پنچز کا ریکارڈ

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مارشل آرٹ سٹار فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا 10واں ریکارڈ درج کرادیا، وہ 10عالمی ریکارڈ بنانے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔

 

مارشل آرٹس کی کھلاڑی فاطمہ نے گینز ورلڈ رکارڈ میں مزید دو نئے رکارڈ بناڈالے، ان ہاتھوں میں بجلی جیسی رفتار اور پاوں پہاڑوں جیسے مضبوط ہیں۔فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز لگا ئےاور انڈے بھی نہیں توٹنے دئے ، گینز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ کا یہ ریکارڈ تسلیم کرلیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی Dibyajyoti Sarkar کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 331 پنچز لگائے تھے فاطمہ نے ایک منٹ میں 9 پنچززیادہ لگائے۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ فاطمہ نسیم کا اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ایک اور عالمی ریکارڈ تسلیم کرلیا، جس میں انہوں نے دو کرسیوں کے درمیان طویل ترین دورانیے تک اسٹریچنگ کا اعزاز حاصل کیا اور ایک منٹ پینتالیس سیکنڈ تک بیلنس قائم رکھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ تیس سیکنڈ کا تھا، فاطمہ نسیم کا یہ گینز ورلڈ ریکارڈ میں 10واں اعزاز ہے۔

فاطمہ دنیا کی مشہور ترین فلیکسیبل ایتھلیٹ لبرٹی باروس کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں۔ لبرٹی باروس برطانیہ، امریکا اور اسپین کے معروف Got Talent شوز میں اپنی حیران کن صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

فاطمہ کو جرمنی کی مشہور مارشل آرٹس ایتھلیٹ پالینا گلیبووا کو شکست دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے،فاطمہ بھارتی مارشل آرٹسٹ کرن یونیال کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں۔

فاطمہ کا خاندان بھی عالمی ریکارڈز کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ ان کے والد، والدہ، دادا اور بھائی بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز ہیں اور پوری فیملی مل کر180 سے زائد عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے