اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے ریسلر انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر تفصیلات سامنے آگئیں۔

 

ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے بینائی کی دوا استعمال کی اور ایشین بیچ گیمز میں ٹیسٹ سے پہلے نہیں بتایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا، مئی میں ان کو نوٹس جاری کیاگیا، آنکھوں کے تمام ٹیسٹ، سکین اور دوائیوں کی فہرست انعام بٹ نےجمع کرائی، بینائی دوائی، ٹیسٹ اور سکین کے بعد انعام بٹ کی بیماری کو تسلیم کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ کا آئی ٹی اے نے بعد میں دوبارہ ٹیسٹ لیا،کیس کاجائزہ لیا، آئی ٹی اے کو ادویات کی تمام فہرست بھی فراہم کی گئی، کھلاڑی کو ادویات استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ دوائی کی بہت کم مقدار سامنے آئی تھی اور سامنے آنے والی دوائی قوت بخش نہیں تھی جو علاج کے لیے تھی ،ٹیسٹ سے پہلے نہ بتانے کی وجہ سے انعام بٹ کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ انعام بٹ کی خط وکتابت جاری ہے، انعام بٹ بی سیمپل کے لیے نہیں جائیں گے تاہم ضرورت پڑنے پر معاملےکو کھیلوں کی ثالثی عدالت میں لےجاسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے