اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ نومیڈ گیمز میں براؤنز میڈل جیتنے پر آئی جی ریلوے پولیس کی ٹگ آف وار ٹیم کو مبارکباد

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے ٹگ آف وار کے مقابلوں میں براؤنز میڈل جیت کر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔

ریلوے پولیس کے کانسٹیبل یاسر عباس پاکستانی ٹگ آف وار ٹیم کے کپتان تھے۔ یاسر عباس کی قیادت میں قومی ٹیم نے راؤنڈ میچز میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انگلینڈ، برازیل، روس اور بھارت سمیت تمام حریفوں کو شکست دی۔

پاکستانی ٹیم نے ٹگ آف وار کے فیصلہ کن مقابلے میں ایران کو شکست دے کر براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔

ورلڈ نومیڈ گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر تک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوئیں، جن میں 113 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ریلوے پولیس کے جوان یاسر عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

آئی جی ریلوے پولیس محمد وصال فخر سلطان نے کانسٹیبل یاسر عباس اور قومی ٹگ آف وار ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے