اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کی کھلاڑیوں کے ڈسپلن سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انکوائری شروع

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور رویے سے متعلق سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس پر باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق معاملے کا جائزہ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت لیا جا رہا ہے اور انکوائری میں تمام متعلقہ افراد کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کچھ پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کو قابلِ اعتبار نہ سمجھا جائے، پی سی بی غیر مصدقہ اطلاعات اور خبروں پر اس وقت مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری ہو رہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے موبائل فونز رکھے جانے کی بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں اور متعدد کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا اور کوچز کو بھی ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا۔

بورڈ کے مطابق اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ حلقوں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معلومات کیلئے صرف پی سی بی کے بیانات پر انحصار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے