اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ: پاکستان آج ہانگ کانگ کے خلاف اہم میچ کھیلے گا

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026ء میں پاکستان ویمنز ٹیم آج ہانگ کانگ کے خلاف میدان میں اترے گی، میچ پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں رسائی کے حوالے سے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ اے کا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے ہو گا۔

فاطمہ ثناء کی قیادت میں قومی ٹیم  نے ایونٹ کا آغاز تھائی لینڈ کے خلاف کامیابی سے کیا تھا، تاہم دوسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم صرف 55 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پاکستان گروپ اے میں 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ہانگ کانگ اپنے دونوں میچز ہارنے کے بعد گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔

پاکستان کیلئے آج کا میچ جیتنا اس لئے بھی اہم ہے کہ کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر سکتی ہے جبکہ دوسری جانب ہانگ کانگ بھی ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہو گا۔

ہانگ کانگ کو اپنے گزشتہ میچ میں بھارت کے ہاتھوں 137 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اسے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ سے 6 رنز سے شکست اٹھانی پڑی تھی۔

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں اور گروپ مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے