07 Sep 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان 23 سال بعدسیف گیمز (ساؤتھ ایشین گیمز )کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ بھارت نے بھی دعوت قبول کر لی ہے۔
بھارتی نمائندوں نے سیف گیمز کے حوالے سے ساؤتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی، دوران اجلاس سیف گیمز میں شرکت کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کو مثبت جواب دیا۔
بھارت کی جانب سے اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت پر باضابطہ رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ایشیائی اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارت نے شرکت کی حامی ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ اس دوران اسلام آباد میں 15کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں سکواش، ٹینس اور مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہوں گے۔
