06 Sep 2026
(لاہور نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان مضبوط اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
انہوں نے یوم دفاع اور شہدائے پاکستان کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں، ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پاک فوج کے افسران، جوان، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں کی سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد میں فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے نئے معیار قائم کیے اور آج وطنِ عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
