اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات 26 سرکاری ملازمین کے تبادلے

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات 26 ملازمین کے تبادلے کردیئے گئے، مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں اور اداروں کے 26 ملازمین تبدیل کر دیئے گئے۔

 

تبادلوں میں ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، ہیڈ نرس، چارج نرس اور دیگر ملازمین شامل ہیں، فارمیسی ٹیکنیشن، چیف ٹیکنیشن فارمیسی، ہیڈ کلرک، ڈسپنسر، کمپیوٹر آپریٹر اور اکاؤنٹنٹ بھی تبدیل کر دیئے گئے۔

لاہور، راولپنڈی اور ڈی آئی خان کے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج لاہور اور میو ہسپتال لاہور کے ملازمین بھی تبدیل کردیئے گئے، لاہور کے سر گنگارام، جناح، جنرل، لیڈی ولنگڈن ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

ہولی فیملی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ملازمین بھی تبدیل کردیئے گئے، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے ملازمین کے بھی تبادلے کردیئے گئے، تمام ملازمین کو فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر جوائننگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دفتری امور میں شفافیت، کارکردگی اور انتظامی بہتری کیلئے تبادلے کئے گئے ہیں، ٹیچنگ ہسپتالوں میں عرصہ دراز سے تعینات مزید ملازمین کے تبادلے بھی کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے