اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں مبینہ بدترین سہولیات پر اپوزیشن رکن زرناب شیر کی تحریک التوائے کار پر ایوان میں شور شرابا ہوا۔

پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے صحت کے معاملے پر ایوان میں ووٹنگ کروا دی، تحریک التوائے کار پر حکومتی ارکان کے 22 جبکہ اپوزیشن کے 18 ارکان نے ووٹنگ کے لیے ہاتھ کھڑے کیے۔

حکومت کی جانب سے کثرت رائے سے اپوزیشن کی تحریک التوائے کار مسترد کر دی گئی، پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے اپوزیشن ارکان کو صحت کے معاملے پر بات کرنے سے روک دیا۔

بات کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور شرابا شروع کر دیا۔

اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے کہا کہ جناب سپیکر ہاؤس کو فارم 47 والا ماحول نہ بنائیں، ہمیں بات کرنے دیں۔

سرکاری کارروائی کے دوران اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے کورم کی نشاندہی بھی کردی، کورم پورا نہ ہونے پر پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے