اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں نائب وزیراعظم کے حالیہ دوروں کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، حالیہ سفارتی رابطوں کے اہم نتائج اور آئندہ سفارتی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ترجیحی امور پر موثر رابطہ کاری اور فالو اَپ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ سفیر نبیل منیر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے