04 Sep 2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نجی دورے پر کل لندن پہنچیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز لندن کا تین روزہ نجی دورہ کریں گی، مریم نواز اپنی بیٹی کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز دورہ لندن کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کریں گی جبکہ وہ فیملی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
