اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں لیبر قوانین پر عملدرآمد کیلئے انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں لیبر قوانین پر مؤثر عملدرآمد کیلئے محکمہ لیبر کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری کر لی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ لیبر کی 124 خالی کلریکل آسامیاں ختم کرکے ان کی جگہ فیلڈ اور تکنیکی نوعیت کی نئی آسامیاں قائم کی جائیں گی۔

دستاویزات کے مطابق سینئر کلرکوں کی 85 اور سٹینوگرافرز کی 39 خالی آسامیاں ختم کی جائیں گی، جبکہ ان کی جگہ 54 لیبر انسپکٹرز تعینات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 4 لیبر افسران، 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 16 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی آسامیاں قائم کرنے کی تجویز ہے۔

محکمہ لیبر میں 39 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی نئی آسامیاں بھی بنائی جائیں گی۔ نئی آسامیاں قائم ہونے کے باوجود محکمہ لیبر کی منظور شدہ مجموعی افرادی قوت 950 ہی رہے گی۔ دستاویزات کے مطابق 950 منظور شدہ آسامیوں میں سے 444 تاحال خالی ہیں۔

مجوزہ نئے انتظامی ڈھانچے کے نتیجے میں سرکاری خزانے پر سالانہ 2 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، نئے فیلڈ اور تکنیکی عہدوں کے ذریعے لیبر قوانین پر عملدرآمد، چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے