اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، مریم نواز

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون کی پاسداری ہر طبقے پر یقینی بنانے کی کوشش کی، تاہم قانون دوسروں پر لاگو ہو تو خوشی ہوتی ہے لیکن خود عملدرآمد کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔

مریم نواز  نے کہا کہ عوام کو ہیلمٹ کی پابندی کا عادی بنانا ایک مشکل فیصلہ تھا، موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ حادثات پیش آئیں تو دکھ ہوتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، لیکن تنقید سے بچنے کیلئے وہ بھی آرام سے بیٹھ سکتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، ایسے واقعات دیکھ کر انسانیت سے اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔

مریم نواز  نے کہا کہ محفوظ ماحول فراہم کرنا آسان کام نہیں، خود کو خطرے میں ڈال کر مشکل فیصلے کئے ہیں، آج سب کی نظر پنجاب پر ہے، صوبے میں امن و امان بہتر بنانے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق دہشتگردوں کے پاس نائٹ ویژن کیمرے تھے، حکومت نے اپنی پولیس کو بھی نائٹ ویژن کیمرے فراہم کئے جبکہ صوبائی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے چیک پوسٹیں قائم کی گئیں۔

مریم نواز  نے کہا کہ ماضی میں کچے کے علاقے سے رہزنی اور دیگر جرائم کے کیسز رپورٹ ہوتے تھے، تاہم آج کچے کا علاقہ کرائم فری ہے اور وہاں ریاست کی رٹ قائم ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے